24 جولائی 2014 - 10:50
شمالی وزیرستان: لڑاکا طیاروں کی بمباری، متعدد ہلاک

پاکستانی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں بیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر فوج کے تازہ ترین حملوں میں بیس دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ملکی و غیر ملکی دہشت گرد شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشتگردوں کے چار خفیہ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے آپریشن کے دوران قبائلی علاقے سے اسلحہ بنانے والی مقامی فیکٹری اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس سے قبل کہا تھاکہ دہشتگردوں کی مکمل نابودی تک شمالی وزیرستان میں فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے طالبان دہشتگردوں کے خلاف پندرہ جون سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس علاقے سے نقل مکانی کرکے دوسرے علاقوں میں چلے گۓ ہیں۔

.......

/169