23 جولائی 2014 - 15:36
صدر گروہ کے ایک ہزار رضاکار سامرہ پہنچ گئے

عراق میں صدر گروہ کے ایک ہزار رضاکار مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے سامرہ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں صدر گروہ کے ایک ہزار رضاکار مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے سامرہ پہنچ گئے ہیں۔ بغداد کے گورنر علی تمیمی نے آج بتایا کہ صدرگروہ سے تعلق رکھنے والے السلام بریگیڈ کے تقریبا ایک ہزار رضاکار سامرہ میں حضرت امام علی نقی اور حضرت امام حسن عسکری علیہماالسلام کے روضے کی حفاظت کے لئے پہنچ گئے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رضا کار پورے سامرہ شہر میں تعینات کئے جائيں گے ۔ انھوں نے سومریا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو یہ رضاکار سامرہ پہنچ گئے ہيں تاکہ وہاں واقع روضوں کوکسی بھی قسم کے دہشتگرد حملے سے محفوظ رکھ سکیں۔ علی تمیمی نے کہا کہ چونکہ ان دہشتگردوں کے پاس بھاری اور ہلکے ہتھیار ہوں گے  اس لئے ان رضاکاروں کو روضے کے دس کلومیٹر کے فاصلے پرچاروں طرف تعینات کیا جائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲