23 جولائی 2014 - 13:32
داعش غیرقانونی ، غیرشرعی قرار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی سب سے بڑی مذہبی اتھارٹی کے سربراہ نے عراق اور شام میں سرگرم جنگجوگروپ ISISکی مبینہ خلافت کے قیام کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ایسی خلافت شرعی جواز کی حامل نہیں اور ان جنگجوو¿ں کی جانب سے عیسائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیوں سے تہذیب کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: ترکی کی نظامت برائے مذہبی امور کے سربراہ محمد گورمیز نے کہا ہے کہ داعش کے اعلانات کی کوئی قانونی اور شرعی حیثیت حاصل نہیں ہے،خلافت کا خاتمہ ہونے کے بعد خلافت کے قیام کے لیے بہت سے تحریکیں چلائی گئیں جن کا یہ خیال تھا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو پھر سے جمع کرسکتی ہیں لیکن ان کا سیاسی یا قانونی پہلو سے حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
رائیٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد گورمیز کاکہناتھاکہ داعش کی جانب سے غیر مسلموں کو موت کی دھمکیاں بہت ہی ضرررساں ہیں،عیسائیوں کے خلاف بیانات بہت ہی افسوس ناک ہیں،اسلامی دانشوروں کو اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دوسرے عقیدوں اور ثقافتوں کے پیروکار لوگوں کے لیے پرامن طور پر رہنے کے امکانات مسدود ہونے سے تہذیب کا زوال ہوجائے گا.
.......

/169