23 جولائی 2014 - 12:16
ہندوستان کی ریاست آسام میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک اور زخمی

ہندوستان کی ریاست آسام میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست آسام میں آج ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگۓ ہیں۔ ہندوستان کے ایک پولیس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا کہ ریاست آسام میں پولیس کے دفتر کے سامنے کھڑی ایک سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گيا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گيا۔ بم دھماکےکے بعد ہندوستانی پولیس بم دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لۓ متحرک ہوگئی ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن ہندوستانی پولیس آسام لبریشن فرنٹ کو اس بم دھماکے میں ملوث جانتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲