21 جولائی 2014 - 18:03
داعش انقلابی نہیں، وحشی حیوان ہیں

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔

ابنا: نوری مالكي نے اتوار کو کہا ہے کہ عیسائیوں کے خلاف دہشت گرد گروہ داعش کی کاروائیاں اور شمالی عراق کے نینوا صوبے سے ان کا اخراج ، داعش کے اس بیان کی پول کھولتا ہے کہ وہ انقلابی ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کی جانب سے عیسائیوں اور ان کے مذہبی مقامات پر حملے اور اس گروہ کی دیگر تشدد آمیز اور غیر انسانی کاروائیاں اس کی وحشی فطرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش، پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے ملک کے خفیہ ادارے کے افسران سے کہا ہے کہ وہ عراق میں رہنے والے عیسائیوں کو تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ پرامن طریقے سے ملک میں رہ سکیں۔

نوری مالكي نے اسی طرح پناہ گزینوں سے وابستہ کمیٹی سے نقل مکانی کرنے والوں کے مسائل کے حل اور انہیں ممکنہ حد تک سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

.......

/169