اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے آج اپنے ایک بیان میں غزہ پر ہونے والے حملے رکوانے کے لئے عالمی اداروں کی بے توجہی اور مظلوم فلسطینی باشندوں کے لئے امداد رسانی میں کوتاہی کو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردیا ہے۔ ایران کے وزیر صحت کے بیان میں آیا ہےکہ غزہ میں غذائی اشیاء اور داوؤں کی شدید قلت ہے اور امدادی کارروائیاں انجام دینے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والوں کو پے در پے حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایران کے وزیر صحت نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ غزہ کے مظلوم عوام ابتدائی ضروریات کی اشیاء سے بھی محروم ہیں، کہا کہ یہ رویّہ، انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ 14 دنوں سے جاری غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 500 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 3200 سے زائد دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲