18 جولائی 2014 - 18:58
محمد جواد ظریف کی یوکیا امانو سے ملاقات

مذاکرات کی مدّت بڑھائے جانے کے بارے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین گفتگو کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریق نے آج ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ اسی طرح ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو ہورہی ہے جس میں جوہری مذاکرات کی مدّت بڑھائے جانے کے بارے میں ابتک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ مذاکرات کی مدّت بڑھائے جانے کے بارے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین گفتگو کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ مذاکرات کی مدت چوبیس نومبر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ چھٹے دور کے ویانا مذاکرات کےاختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲