17 جولائی 2014 - 13:36
مسلمانوں کی مشکلات کا حل، وحدت میں مضمر

جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان متحد نہ ہوجائیں، اس وقت تک مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل ہونا مشکل دیکھائی دیتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان متحد نہ ہوجائیں، اس وقت تک مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل ہونا مشکل دیکھائی دیتا ہے۔ ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے ریڈیو تھران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کو اپنی بادشاہت کی فکر ہے اور وہ استکباری طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ اگر وہ مسلمانوں کے مفادات کے لئے کام کریں تو بہت جلد مسلمان ممالک کے اختلافات حل ہوجائیں گے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر حل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج مسلمان ممالک متحد ہوتے تو اسرائیل کی جرات نہ ہوتی کہ وہ غزہ پر حملہ کرتا یا قبلہ اول اس کے کنٹرول میں ہوتا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲