17 جولائی 2014 - 13:16
ایرانی قومی سلامتی کا وفد قطر، کویت اور عمان کا دورہ کریں گے

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کمیشن کے وفود ماہ رمضان المبارک کے بعد قطر، کویت اور عمان کا دورہ کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کمیشن کے وفود ماہ رمضان المبارک کے بعد قطر، کویت اور عمان کا دورہ کریں گے۔ سید حسین نقوی حسینی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علاقے کے حساس حالات کے سبب، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات کی برقراری، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ پارلیمیٹ کے اس کمیشن کے فیصلوں کے مطابق، ایران کی خارجہ پالیسی کے دائرے میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے وفود چند علاقائی عرب ملکوں کا دورہ کرینگے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲