اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی ویب سائیٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے روزہ دار عوام پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نسلی امتیار اور آپرتھائیڈ کی حامی صرف ایک ہی حکومت، دسیوں ہزار بے گناہ عورتوں، مردوں اور بچوں کو اپنے ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا فلسطین کے مظلوم عوام کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ ایسی صورت حال میں بنایا جارہا ہے کہ غزہ کے عوام شدید ترین اقتصادی محاصرے کا شکار ہیں اور حتی غزہ کے عوام کو معمولی ترین طبّی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق و شام میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کو عالم اسلام کی ديگر مصائب میں سے قرار دیا اور کہا کہ انتہاپسند عناصر نے مسلمانوں کے خلاف اسلام کے نام پر سامراجی منصوبوں کے تحت ہتھیار اٹھا رکھے ہیں اور تفرقہ و اختلافات کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ بھیانک کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت حسن روحانی نے امید ظاہر کی تمام اسلامی ملکوں کی مدد سے عراق کے عوام استقامت، ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ ان مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲