16 جولائی 2014 - 12:28
مقدسات کی توہین پر بحرینی علماء کا احتجاج

بحرین کے علماء نے آل خلیفہ کی جانب سے شیعہ مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی مسلسل توہین کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بحرین کے علمائے کرام نے آج شیعہ مسلمانوں اور ان کے اعتقادات کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے آلہ کاروں کی جانب سے آشکارہ طور پر توہین آمیز اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں بحرین کے حکمرانوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور بحرین کے آزاد منش عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے قبائلی تعصبات پر مبنی اس قسم کے نظریات کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔ بحرین کے علماء کے بیان میں بحرین کے عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لئے جاری پرامن احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملت بحرین ملک میں قومی یکجہتی اور اتحاد پر تاکید کرتی ہے اور اس قسم کے اشتعال انگيز اقدامات سے متاثر نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ بحرین کی انٹیلیجنس کے سابق عہدیدار میجر عادل فلیفل نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کو اپنے خیال باطل میں کافر قرار دیتے ہوئے، عالم اسلام کے اس معروف عالم دین کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

.......

/169