16 جولائی 2014 - 12:16
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا انتخاب، جواد لاریجانی کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ایک پیغام میں سلیم الجبوری کو عراق کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے، لاریجانی کے اس تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ عراق کے حساس حالات کو دیکھتے ہوئے، قانونی اداروں خاص طور پر پارلیمنٹ کی سرگرمیاں کا آغاز، اس ملک میں دہشتگرد تکفیری گروہوں کے مقابلہ اور عراق کی سلامتی اور امن و استحکام کی تقویت کے لئے ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے عراق کی ارضی سالمیت، آزادی و خود مختاری اور اتحاد کے تحفظ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمہ جانبہ اصولی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ عراق کی حکومت اور عظیم قوم، اس مشکل گھڑی میں کامیاب و سربلند رہے گی اور حتمی کامیابی عراقی قوم کی ہی ہوگی۔

.......

/169