ابنا: دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ان سہ فریقی مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات اچھے مذاکرات تھے ۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اپنے اپنے نائبین کے ہمراہ اتوار کے دن سے اب تک چار گھنٹوں سے زیادہ مدت تک آپس میں دو طرفہ مذاکرات کر چکے ہیں۔ ایک ایرانی سفارتکار نے کہ جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے ، ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونےوالے مذاکرات کو جامع اور مفصل قرار دیا اور کہاکہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بیس جولائی دو ہزار چودہ تک جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائي حاصل ہوجائے گی۔
.......
/169