ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے رضا کار جوانوں کی مدد سے شمالی بابل کے علاقے جرف الصخر کے علاقے میں ستر سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان جھڑپوں میں تکفیری مفتی ابو معصب العویسی بھی ہلاک ہوا ہے۔ واضح رہے عراقی فوج نے رضا کار جوانوں کی مدد سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف شدید حملے شروع کئے ہیں جن میں داعش کے تکفیریوں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقے میں عراقی فوج نے دھماکہ خيز مادے اور بم بنانے کا ایک بڑا کارخانہ دریافت کیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز بھی عراقی فوج کے ہاتھوں تکفیری سرغنے ابو جعفر اور ابو عمر التونسی ہلاک ہوے تھے۔ یہ تکفیری دہشتگرد شہر تکریت میں ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169