ابنا: وزيراعظم نوري مالکي کي قيادت والے حکومت قانون نامي دھڑے نے پارلمينٹ ميں اہل سنت کي جماعتوں کے اتحاد کے رہنما سليم الجبوري کو پارليمنٹ کا نيا اسپيکر بنائے جانے پر اتفاق کرليا ہے ۔ عراق کي ايک بڑي سياسي جماعت مجلس اعلائے عراق نے بھي کہا ہے کہ اہل سنت جماعتوں کے دھڑے سے سليم الجبوري کو پارليمنٹ کا اسپيکر بنائے جانے پر اتفاق رائے ہوجانے کے بعد عراق کے سياسي عمل ميں انتہائي اہم اور مثبت پيشرفت ہوگي اور اس کے بعد ملک کے وزيراعظم اور صدر کے انتخاب کے لئے بھي راستہ ہموار ہوجائےگا ۔
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ عراق کي نئي پارليمنٹ کے عبوري اسپيکر مہدي الحافظ نے اتوار کو پارليمنٹ کے اجلاس ميں کہا تھا کہ نيشنل الائنس کي درخواست پر يہ اجلاس منگل تک ملتوي کيا جاتا ہے اور منگل کو پارليمنٹ کے اسپيکر وزيراعظم اور صدر کے انتخاب کے لئے دوبارہ اجلاس منعقدہوگا ۔
دوسري جانب مجلس اعلائے عراق کے سربراہ عمار حکيم نے اپنے خطاب ميں کہا ہے کہ اگر دہشت گرد گروہ داعش بغداد پر حملہ کرنے کي سوچےگا تو عراقي نوجوان اس کا مقابلہ کرنے کےلئے پوري طرح تيار ہيں ۔
.......
/169