ابنا: رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک طبّی مرکز میں ایک شخص داخل ہوا اور اس مرکز میں کام کرنے والی اپنی ملازمہ بیوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ اس سے قبل شیکاگو پولیس نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے، آبادی کے لحاظ سے تیسرے بڑے شہر میں جمعرات سے لیکر اتوار کی رات تک فائرنگ کے 50 سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس قسم کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ادھر جمعہ کی رات کو بھی شیکاگو کے علاقے آسٹین میں ایک 32 سالہ امریکی شہری اس وقت فائرنگ سے ہلاک ہوگيا جب وہ روڈ کراس کررہا تھا۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، روز کا معمول بن چکے ہیں، لیکن حکومت، ہتھیاروں کی آزادانہ نقل و حمل کے حوالے سے کوئی موثر قانون بنانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔
.....
/169