13 جولائی 2014 - 13:02
عراق: نئی پارلیمنٹ کا دوسرا اجلاس

عراق کی نئی پارلیمنٹ کا دوسرا اجلاس اکثر پارلیمانی دھڑوں اور نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوا، لیکن یہ اجلاس شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد دوسری تاریخ تک ملتوی کردیا گیا۔

ابنا: عراق کی پارلیمنٹ کا دوسرا اجلاس آج عبوری اسپیکر مہدی الحافظ کی صدارت میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر، صدر اور وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آنا تھا، لیکن یہ اجلاس، عراق کے قومی اتحاد کی درخواست پر منگل تک کے لئے ملتوی کردیا گيا۔ اس سے قبل منعقد ہونے والا اجلاس بھی اسپیکر، صدر اور وزیراعظم کو متعارف کروانے کے مسئلہ پر سیاسی گروہوں میں اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کی بناء پر ملتوی کردیا گيا تھا۔ عراق کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے بار بار ملتوی ہونے کے حوالے سے عراق کے اندر اور باہر مختلف قسم کا ردعمل سامنا آرہا ہے اور عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے اپنے ایک بیان میں عراق کے عوام کے مفادات، قومی حاکمیت اور اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کو حکومت کی ترجیحات میں سے قراردیا۔

.......

/169