13 جولائی 2014 - 11:34
امریکی ہتھیاروں سے فلسطینوں کا قتل عام ہو رہا ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج، محاصرے میں گھرے غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ نے این بی سی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار امریکہ نے دئے ہیں اور اس کے باوجود اقوام متحدہ نے امریکی اقدام کی مذمت اور اسے رکوانے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ اس حملے کو ختم کروائیں۔
جواد ظريف نے کہا کہ ہم ان تمام اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حماس کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملے کی مذمت کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مذمت نہیں کرتے جو اپنی حفاظت کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان اقدامات کی جس سے غزہ میں شہریوں کو خطرہ لاحق ہے، جس نے دوائیں اور کھانے تک شہریوں کی رسائی کو محدود کر دیا ہے، عالمی برادری کی طرف سے مذمت ہونی چاہئے۔

واضح رہے غزہ پر گزشتہ پانچ دنوں سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 122 ہو گئی ہے۔ اسی طرح 800 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
.......

/169