13 جولائی 2014 - 10:35
ایران، دباؤ میں نہ آیا ہے اور نہ آئے گا

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی امتیاز حاصل کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہی گروپ پانچ جمع ایک ساتھ مذاکرات میں ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی امتیاز حاصل کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہی گروپ پانچ جمع ایک ساتھ مذاکرات میں ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

محمد حسن آصفري نے کہا کہ مذاکرات کا جاری رہنا اور کسی اتفاق تک پہنچنے میں تاخیر، مغرب کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ یورینیم کی افزودگی کے لئے ایران کو گروپ پانچ جمع ایک سے کوئی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں ایران کی موجودگی، صرف شفافیت اور اعتماد بحالی کے لئے ہے۔ آصفري نے کہا کہ مناسب یہ ہے کہ مذاکرات کار فریق ایران کے بارے میں دھمکی، پابندیوں اور دباؤ کی جگہ احترام اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ اور دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نکلتا تو35 سال کے دوران مغرب اپنا ہدف حاصل کر چکا ہوتا۔ محمد حسن آصفري نے کہا کہ یقینی طور پر ایران نے نہ تو کبھی دباؤ قبول کیا ہے اور نہ ہی وہ اسے قبول کرے گا۔

.......

/169