12 جولائی 2014 - 15:08
عراقی وزیر: پیشمرگہ فورسز کرکوک آئل فیلڈ سے باہر نکل جائیں

عراق کے وزیر پٹرولیم نے کرکوک میں عراقی کردستان کے علاقے کی پیشمرگہ فورسز کو آئیل فیلڈز سے فوری نکل جانے کو کہا ہے۔

ابنا: عراق کے وزیر تیل عبدالکریم لعیبی نے آج العراقیہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں شمالی عراق کے شہر کرکوک میں عراقی کردستان کےحکام کے توسط سے آئیل فیلڈز پر قبضے پر مبنی ان کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے، ان حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد جلد از پیشمرگہ فورسز کو آئیل فیلڈز سے باہر نکال لیں۔ عبد الکریم لعیبی نے عراق میں قومی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کو کرکوک کی آئيل فیلڈز پر قبضے کے نتائج کو درک کرنا چاہئے ورنہ یہ اقدام پوری ملت عراق کے نقصان میں ہوگا ۔ واضح رہے کہ عراقی کرستان کی پیشمرگہ فوج نے کل کرکوک اور بای حسن آئیل فیلڈز سے عرب ملازمین کو نکال کر ان آئیل فیلڈزميں کرد ملازمین کو تعینات کرکے ان پر قبضہ کرلیا ہے

.......

/169