ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں اضافے پر تشویش ظاہر اور کہا کہ نہتے بچوں اور خواتین کا قتل عام ناقابل برداشت ہے اور یہ تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے غزہ پٹی پرصیہونی حکومت کے جرائم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے بھی اب تک صیہونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے بھی اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جو جرائم ہو رہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں اور ترکی اس کو رکوانے کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کو رکوانے کے لئے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس سے پہلے ترکی کے صدرعبداللہ گل نے غزہ پر فوری طور پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس علاقے کے خلاف زمینی حملے پر سخت خبردار کیا تھا۔ عبداللہ گل نے کہا تھا کہ غزہ پر زمینی حملے سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
.......
/169