12 جولائی 2014 - 12:05
شمالی وزیرستان اسی فیصد دھشتگردوں سے پاک

پاکستانی فوج نے دعوی کا ہےکہ اس نے شمالی وزیرستان کے اسی فیصد علاقے سے طالبان دہشتگردوں کو نکال دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائيلی علاقے شمالی وزیرستان میں گرچہ فوج کے حملوں سے طالبان کے پرامن قلعے کی دیواروں میں دڑاڑیں تو پڑی ہیں لیکن اسی کے ساتھ ساتھ علاقے میں بے حد ویرانی بھی پھیلی ہے۔ ورلڈ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان پر تین ہفتوں سے جاری فوج کے حملوں کے بعد میرانشانہ ایک اجڑا ہوا شہر لگتا ہے۔ فوج نے حملے سے پہلے اس علاقے کے باشندوں سے محفوظ مقامات پرجانے کی اپیل کی تھی۔ بتایا جاتا ہےکہ کچھ لوگوں نے تو اپنے گھروں میں فوج کے لئے اشیاءخورونوش بھی چھوڑ رکھی تھیں۔ اس وقت گرچہ شہر ویران ہوچکا ہے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ طالبان کے خفیہ ٹھکانے اور ہتھیار اسمگل کرنے کےلئے اس دہشتگرد گروہ نے جو سرنگیں بنائي تھیں وہ سب تباہ کردی گئي ہیں۔ پاکستانی فوج نے دعوی کا ہےکہ اس نے شمالی وزیرستان کے اسی فیصد علاقے سے طالبان دہشتگردوں کو نکال دیا ہے۔ پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں چار سو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲