11 جولائی 2014 - 11:01
ملعون دھشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ رہنما آصف کربلائی کی شہادت+ تصاویر

آصف کربلائی کو دھشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ مجلس حضرت خدیجہ (س) سے واپس جا رہے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے پاس امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ ملعون فاروقی گروپ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما آصف کربلائی شہید ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملعون اورنگزیب فاروقی گروپ کے دہشتگردوں نے اس وقت آصف کربلائی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ وفات حضرت خدیجہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کے بعد کلفٹن میں موجود اپنی دوکان کی طرف جارہے تھے  کہ ان کا تعاقب کرنے والے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے آصف کربلائی موقع پرہی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ شہید آصف کربلائی کو پہلے بھی دو مرتبہ فاروقی گروپ کے دہشتگردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا جن میں ایک بار زخمی ہوئے اور دوسری مرتبہ خدا کے فضل و کرم سے محفوظ رہے۔ آصف کربلائی کی ملت جعفری کے لیے بیشتر خدمات ہیں ان کی خدمات کوملت جعفریہ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲