10 جولائی 2014 - 13:24
عراق کی تقسیم کا مطالبہ تاریخ کا بڑا المیہ

عراق کے ترکمانوں کے محاذ کے سربراہ ارشد الصالحی نے اختلافات میں شدت اور عراق کی تقسیم کے مطالبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارشد الصالحی نے  جمعرات کے دن کہا کہ عراق کی تقسیم کا ہر طرح کا مطالبہ اس ملک کی تاریخ میں ایک بہت بڑا المیہ ہوگا۔ ارشد الصالحی نے مزید کہاکہ عراق کو اس وقت اختلافات، سیکورٹی خطرات، جھڑپوں اور بعض غیر ملکی مداخلتوں کا سامنا ہے تو ایسی حالت میں بعض لوگوں کی جانب سے عراق کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف اقوام کا تشخص خصوصا ترکمن قوم کا تشخص خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ارشد الصالحی نے عراق کی ارضی سالمیت پر ترکمن قوم کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانوں نے ہمیشہ قومی اصولوں اور ان علاقوں کا دفاع کیا ہے جن علاقوں میں وہ زندگي بسر کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲