اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق پر امریکی حملہ ایک بڑی غلطی تھا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سی سی ٹی وی چینل کے گفتگو میں 2003 دوہزار میں عراق پر امریکہ کے فوجی حملے کو بڑی غلطی قرار دیا۔ جان کیری نے کہا کہ عراق پر حملے کے زمانے میں انہوں نے اس وقت کے امریکی صدر سے کہ جنہوں نے جنگ کے آغاز کا حکم جاری کیا تھا، اس فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی اور دیگر آپشن کی تجویزیں پیش کی تھیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حتمی طور پر عراق کے امور، عراقیوں کے ہی ہاتھ میں ہونے چاہیں اور عراقی قوم اکیلے ہی اپنے ملک کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے 2003 میں عراق کی سابق ڈکٹیٹر حکومت کے زمانے میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا بہانہ بناکر اس ملک پر حملہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲