اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر جان مک کین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و سکون اور سیکیورٹی کی بحالی کی تنہا راہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ہے۔ سینیٹر جان مک کین نے دعوی کیا کہ امریکی حکومت افغانستان میں عراق جیسی غلطی نہ دہرائے اور اور افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نہ نکالے، کیونکہ امریکی حکومت ابھی بھی عراق میں مالی و جانی نقصانات کے حوالے سے پیدا ہونے والے رائے عامہ دباؤ سے باہر نہیں نکلی ہے۔ اس امریکی سینیٹر نے اسی طرح کہا کہ امریکہ، افغانستان کے حوالے سے اپنی مجموعی پالیسی کو تبدیل نہ کرے اور امریکہ کی سلامتی کے لئے، افغانستان میں موجود رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲