8 جولائی 2014 - 09:25
نائجیریا میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 59 افراد ہلاک

نائیجیریا میں جھڑپوں کے دوران 53 جنگجو اور 6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جنگجوئوں نے ریاست بورنو کے قصبے دمبوا میں پولیس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر حملہ کردیا جس کے بعد شدید جھڑپ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی میں 53 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ 6 فوجی بھی مارے گئے۔ حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ باغیوں کے حملے میں کئی گھر بھی جل گئے۔ نائیجیریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تھا۔ دوسری جانب نائجیریا میں گزشتہ ماہ اغوا کی گئیں 60 خواتین شدت پسندوں کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 خواتین اور لڑکیاں شدت پسندوں کی قید سے نکل کر اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں۔ وہ ان دو سو سے زائد خواتین میں شامل تھیں جنہیں گزشتہ ماہ شمال مشرقی نائجیریا سے اغوا کیا گیا تھا۔ شمالی افریقہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اغوا کی ذمے داری قبول کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲