8 جولائی 2014 - 09:03
میانمار، 300 سے زائد افراد گرفتار

میانمار میں پولیس نے اس ملک کے حالیہ بحران کے تناظر میں تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق میانمار پولیس نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ منگل سے اتوار کے درمیان اب تک 362 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے زیادہ تر پر کرفیو کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان میں سے سولہ افراد پر مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ان لوگوں کو ایسی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جب اس سے پہلے اس الزام میں 145 افراد کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق میانمار کے منڈلا شہر میں گزشتہ منگل کی رات شدت پسند بدھسٹوں نے مسلمانوں پر چاقو اور ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا جس میں نتائج میں دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

میانمار حکومت نے منڈلا شہر پر انتہا پسند بدھسٹوں کے حملے کے بعد اس شہر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔
دوسری جانب میانمار سے بے گھر ہوئے مسلمان ان دنوں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بہت ہی بری صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق میانمار میں فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر جموں کشمیر میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

.....

/169