ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان پر سکیورٹی فورسز نے قاتلانہ حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اردوغان کانیکلی علاقہ میں میونسپلٹی کی عمارت کا افتتاح کرنے کے لئے اس علاقہ کے دورے پر تھے کہ ایک مسلح شخص نے ترکی کے وزير اعظم کے قریب ہونے کی کوشش کی جسے ترکی کے وزیر اعظم کی سکیورٹی پر ماور اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ اردوغان نے سرکاری طور پر ترکی کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا اعلان کیاہے جس کے بعد وہ مختلف علاقوں کا سفر کررہے ہیں۔
.......
/169