7 جولائی 2014 - 11:35
تہران اور ماسکو عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہےکہ روس اور ایران ، عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور عراق کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہےکہ روس اور ایران ، عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور عراق کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو عراقی عوام کے ساتھ ہیں اورعراق کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔ عبد اللہیان نے پرس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران اور روس مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف اقدام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے حالیہ انتخابات میں عراقی عوام نے نوری مالکی کی پارٹی کو حکومت تشکیل دینے کا مینڈیٹ دیا ہے اور ایران و روس اس کا احترام کرتے ہیں۔

.......

/169