6 جولائی 2014 - 13:21
شام میں تباہی کو روکنے کا واحد راستہ قومی آشتی

شامی وزیر برائے قومی آشتی علی حیدر نے اس ملک میں قتل اور تباہی کو روکنے کا واحد راستہ قومی آشتی منصوبے کو قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  شام کی سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی حیدر نے کہا کہ اس ملک میں قومی آشتی پروگرام کی کامیابی اور پیشرفت، دشمنوں کے مقابلے میں تمام شہریوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ قومی آشتی کے وزيرعلی حیدر نے قومی آشتی کے لئےکام کرنے والے تمام افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی حکومت کی نگرانی میں ایک راستے پرقدم آگے بڑھائيں تاکہ اس سلسلے میں اختلاف اور بد نظمی سے بچاجاسکے۔ علی حیدر نے کہا کہ شامی عوام کو کسی بھی بین الاقوامی ادارے کی سرپرستی کی ضرورت نہيں ہے اور وہ بحران سے نکل سکتے ہیں اور دہشتگردوں کی موجودگی کے باعث ویران ہوجانے والے اپنےملک کی تعمیرنو کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲