6 جولائی 2014 - 10:57
عراق کی وزارت داخلہ: ابوبکر البغدادی سے متعلقہ ویڈیو کلیپ جعلی ہے

عراق کی وزارت خارجہ نے البغدادی سے متعلقہ ویڈیو کلیپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغدادی فوج کے ہوائی حملے میں زخمی ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے تکفیری گروہ داعش کے سرکردہ ابوبکر البغدادی کے شائع شدہ ویڈیو کلیپ کے سلسلے میں تردید کا اظہار کرتے ہوئے کہا: البغدادی زخمی ہوا ہے اور اسے علاج کے لیے شام منتقل کر دیا گیا ہے۔
عراقی فوج کے جنرل سعد معن نے رائٹر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں اس ویڈیو کلیپ کو جعلی قرار دیا جو خلیفہ مسلمین کے عنوان سے موصل کی مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے کی حالت میں تیار کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا: بغدادی عراقی فوج کے ہوائی حملے میں زخمی ہوا ہے اور داعش کے افراد نے اسے علاج کے لیے شام منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو کلیپ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے اصلی سرکردہ کے حوالے سے اس ٹولے کی طرف سے شائع شدہ ویڈیو کلیپ بہت سے باریکیوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اس ویڈیو میں ابوبکر البغدادی کو موصل کی جامع مسجد نور الدین میں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دکھلایا گیا ہے جبکہ عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے البغدادی کو زخمی کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲