اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصل سے ابوبکر البغدادی کی سب سے پہلی شائع ہونے والے ویڈیو کلیپ میں اس نے دنیا کے مسلمانوں سے اپنی بیعت کا مطالبہ کیا ہے۔
۲۰ منٹ پر مبنی یہ ویڈیو جو داعش سے وابستہ ایک ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے اس میں اس نے مسلمانوں کو اپنی پیروی کرنے کی تاکید کی ہے۔ ایک عراقی باوثوق شخص نے اس ویڈیو کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جو سیاہ لباس اور لمبی داڑھی میں ہے یہی ابوبکر البغدادی ہے۔
۲۰ منٹ کی اس ویڈیو کلیپ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گزشتہ روز نماز جمعہ سے مربوط ہے جس میں لوگوں کو زبردستی نماز جعمہ کے لیے اگٹھا کیا گیا اور اس کے بعد ان سے ابوبکر کے لیے بیعت لی گئی۔
یہ ویڈیو ایسے حال میں شائع کی گئی ہے کہ ایک طرف اکثر عراقی نیوز ایجنسیوں نے ابوبکر کے زخمی ہونے کی خبریں شائع کی ہیں۔
اس ویڈیو کے آخر میں لوگ ابوبکر البغدادی کی امامت میں نماز پڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں لوگوں کے چہروں کو واضح طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲