23 اکتوبر 2026 - 15:07
ایران-افغانستان  درمیان سرحدی سڑک مکمل ہو رہی ہے

طالبان نے اعلان کیا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی سڑک کی تعمیر جلد مکمل ہو کر افتتاح کے لئے تیار ہو جائے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فارس نیوز ایجنسی کی افغانستان سائٹ کے مطابق، طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ہرات اور فراه صوبوں میں ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی سڑک کی تعمیر آخری مراحل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر 2007 میں شروع ہوئی تھی اور اس کی تکمیل کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی۔ 2026 میں ایران نے باقی ماندہ حصے کی مالی اعانت میں اضافہ کیا اور اس کی تعمیر میں تیزی آئی۔

افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سرحدی سڑک سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے، سکیورٹی فورسز کی گشت آسان کرنے اور اسمگلنگ روکنے کے مقصد سے بنائی گئی ہے اور اس کے علاوہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بھی فروغ دے گی۔

ایران اور افغانستان کے درمیان اس وقت تین ارب ڈالر کی تجارت ہے جسے سالانہ دس ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha