5 جولائی 2014 - 14:04
پاکستان، نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ابنا: آفات سے نمٹنے کے علاقائی ادارے ’فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق نقل مکانی کرنے والے ان افراد میں سے 2 دو لاکھ چوالیس ہزار بچے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بہت کم تعداد اب تک کیمپ میں گئی ہے اور زیادہ تر لوگ اپنے عزیز و اقارب یا کرائے گھروں میں رہ رہی ہے۔

نقل مکانی کرنے والوں کے لیے نصب کیے گئے کیمپ کے کمانڈر بریگیڈئیر آفتاب نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ کرائے کے گھروں میں رہنے کے بجائے بنوں میں قائم عارضی کیمپ کا رخ کریں۔

بریگیڈئیر آفتاب کا کہنا تھا کہ اب تک نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں سے 70 فیصد کو فوج نے براہ راست اپنے زیر انتظام تقسیم کے مراکز سے راشن دیا ہے۔

واضح ہو کہ شمالی وزیرستان میں شدپ پسندوں کے خلاف 15 جون سے پاکستانی فوج کا آپریشن ’ضرب عضب‘ جاری ہے۔

.......

/169