5 جولائی 2014 - 11:54
تکفیری گروہ داعش کے اقدامات امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے: ہندوستان کے سنی عالم دین

مولانا عبیداللہ اعظمی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے اقدامات اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اور امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے  اھل سنت عالم دین اور پارلیمنٹ کے سابق رکن مولانا عبیداللہ اعظمی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے اقدامات اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اور امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لۓ ہیں۔ مولانا عبیداللہ اعظمی نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس دہشتگرد گروہ نے خلیفۃ المسلمین کی بات کی ہے اگر قرآن مجید میں ختم نبوت کی آیت نہ ہوتی تو یہ گروہ نبوت کا بھی دعوی کردیتا۔ اس لۓ کہ اس گروہ کا اسلام سے کوئي واسطہ نہیں ہے یہ تو امریکہ اور اسرائيل کے زر خرید اور آلۂ کار ہیں۔ مولانا عبیداللہ اعظمی نے شیعہ سنی مسلمانوں سے  اپیل کی کہ وہ داعش کے گمراہ کن اور جھوٹے نعروں کے فریب میں نہ آئيں، اس لۓ کہ ان کا ہدف مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز القاعدہ کے بانی کمانڈر شیخ نبیل نعیم نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ دہشتگردانہ واقعات میں زخمی ہونے والے داعش کے دہشتگردوں کا علاج معالجہ اسرائیل کے ہسپتالوں میں ہوتا ہے اور اس وقت تل ابیب کے ہسپتالوں میں داعش کے ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ عناصر موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲