اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز نور کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں قائم فنڈ فار پیس نامی ایک تحقیقاتی ادارہ کی تحقیق کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی پیشرفت کی بدولت دنیا کے بہترین ممالک کے فہرست میں سرفہرست ہے۔
مذکورہ ادارے کی تحقیق کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب بحیثیت صدر جمہور اور مغرب کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدے کی پیشرفت نے ثابت کیا کہ ایران سیاسی، اقتصادی اور سماجی لحاظ سے دنیا کا ایک بہترین ملک ہے۔
واشنگٹن میں قائم اس ادارے جو 12 سیاسی ،اقتصادی اور سماجی بنیادوں پر ممالک کی سروے کرتا ہے کے مطابق ایران دنیا کے سب سے زیادہ بہتر ملکوں کی فہرست میں اول درجے پر ہے۔
اپریل میں بین الاقوامی مونیٹری فنڈ ادارے نے انکشاف کیا کہ ایران کی معیشت مستحکم ہوتی جارہی ہے ۔اگر ایران چھہ عالمی طاقتوں کے ساتھ حتمی جوہری معاہدہ طے کرسکا تو اس کی معیشت بے حد مستحکم ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور چھہ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کا چھٹا مرحلہ 2 جولائی سے جنیوا میں شروع ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲