ابنا: رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ٹیم کے ترجمان صباح النعمان نے سومريہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے موصل شہر میں الايسر کے ساحلی علاقوں پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے دوران 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں داعش کا سرغنہ ایمن الافغانی بھی شامل ہے۔
انسداد دہشت گردی ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ فوج نے درست معلومات کے بعد داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں داعش کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب بابل کے پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شمالی حصہ میں فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جس میں کئی دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
.....
/169