2 جولائی 2014 - 12:48
پاکستان، نقل مکانی کرنے والے افراد کی حالت پر تشویش

اقوام متحدہ نے پاکستان میں پناہ گزینوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے وزیرستان میں طالبان گروہ کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن کی وجہ سے5 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرستان علاقے میں تقریبا 11 ہزار خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ دیگر ہزاروں افراد افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
کچھ خبروں کے مطابق شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے کچھ افراد اس علاقے سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو ہفتے سے زیادہ کا وقت ہو رہا ہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چلا رہی ہے۔
اس آپریشن کے دوران اب تک 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکےہیں اور تقریبا 20 افراد خود کو فوج کے حوالے کر چکے ہیں۔

.....

/169