2 جولائی 2014 - 12:09
امریکیوں میں احساس آزادی کا زوال

ایک نئی سروے کے مطابق ایسے امریکی جو اپنی آزادی سے مطمئن ہے کی تعداد 91 سے 79 فیصد تک گھٹ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلپ پول کی تازہ ترین سروے کے مطابق ایسے امریکی جو اپنی آزادی سے مطمئن ہے کی تعداد 91 سے 79 فیصد تک گھٹ گئی ہے۔

گیلپ کی اس رپورٹ جسے منگل کے روز شائع کیا گیا کے مطابق امریکہ میں ایسے افراد جو اپنی آزادی سے مطمئن نہیں ہے کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے اور یہ نو فیصد سے بڑھ کر 21 فصد تک پہنچ گئی ہے۔

گیلپ کے مطابق امریکیوں میں احساس آزادی کی کمی کو خستہ حال معیشت سے منسوب کیا جاسکتا ہے ۔اکثر امریکیوں کا معیشت پر اعتبار نہیں ہے اور وہ اسے ملک کیلئے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

گیلپ کی اس سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 79 فصد امرکی عوام اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ ملک میں بدعنوانی کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲