1 جولائی 2014 - 15:33
عراق: دیالہ میں فوج کا کامیاب آپریشن

دیالہ میں عراقی فوج کے کمانڈر نے کہا ہےکہ فوج کی اسپیشل یونٹوں نے دیالہ کے العظیم علاقے اور اس کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں دہشتگردوں پر حملے کئے ہیں جن میں درجنوں تکفیری دہشتگرد ہلاک اور سیکڑوں زحمی ہوئے ہیں۔

ابنا: دیالہ میں عراقی فوج کے کمانڈر نے کہا ہےکہ فوج کی اسپیشل یونٹوں نے دیالہ کے العظیم علاقے اور اس کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں دہشتگردوں پر حملے کئے ہیں جن میں درجنوں تکفیری دہشتگرد ہلاک اور سیکڑوں زحمی ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں عراقی فوج نے ایک دہشتگرد سرغنے کو گرفتار بھی کرلیا ہے جو انہیں معلومات پہنچاتا تھا۔ دیالی سے العالم کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اس حملے کے بعد داعشی اور صدامی تکفیری میدان چھوڑ کر بھاگ گئے اور ان کی دسیوں گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ العالم کے صحافی نے اس رپورٹ میں کہا ہےکہ اس حملے کے بعد اس علاقے میں سعودی عرب کی نمبر پلیٹ کی دسیوں گاڑیاں دیکھی گئي ہیں۔ عرافی فوج نے اس علاقے سے بعض دستاویزات اور مذہبی فتنے پھیلانے پر مبنی فتوے بھی ضبط کئے ہیں ۔اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے داعش کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئےہیں۔ اس علاقے کے دیہاتوں میں تکفیری داعشیوں نے بارودی سرنگیں بچھادی ہیں اور کسانوں کی فصلیں جلاکر انہیں ترک وطن پر مجبور کردیا ہے۔

.......

/169