ابنا: عرقاق کے ایک با وثوق ذرائع کے حوالے سے نقل ہے کہ عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی سیاستدانوں پر نئی حکومت جلد از جلد تشکیل دینے پر تاکید کی ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے سیاستدانوں پر زوردیا ہے کہ وہ عراقی وزير اعظم ، صدر اور پارلیمنٹ کا انتخاب جلد از جلد عمل میں لائیں ۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف آیت اللہ سیستانی کے فتوے نے عراقی عوام میں ایک نئی لہر پیدا کردی ہے جس کی بنا پر عراقی عوام جوق در جوق داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی علاقوں میں روانہ ہورہے ہیں اور داعش دہشت گردوں کو سنگین شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
.......
/169