اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے، اس مرتبہ عراق کے شمالی شہر موصل میں بارہ سالہ دو عراقی بچوں کے ہاتھ کاٹ دیئے اور ان کی ماں کو بھی اس وحشیانہ کارروائی پر احتجاج کرنے کی بناپر قتل کردیا۔ اس درمیان بتایا جاتا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے وسیع علاقوں کا پینے کا پانی بند کردیا ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ان علاقوں کے عوام میں رعب و وحشت پھیلانے کے لئے، عوام کو بے دردی کے ساتھ قتل اور ان پر بے انتہا مظالم ڈھائے ہیں۔ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کی کمیٹی نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتےہوئےاپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے افرادنےجون کےرواں مہینےکےآغازسے لیکراب تک سیکڑوں افراد کوقتل کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲