1 جولائی 2014 - 09:26
صہیونی حکومت کوشدید مالی اور اقتصادی بحران کا سامنا

یورپی ممالک بدستور اپنے شہریوں کو مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں سرمایہ کاری کی بابت خبردار کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آر ٹی بی اف چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے متعدد ممالک منجملہ بلجیئم نے آج اپنے شہریوں کو صہیونی آبادی والے علاقوں میں اقتصادی سرگرمیاں انجام دینے کے بارےميں خبردارکیا ہے ۔ اس سے قبل جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور اسپین نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے شہریوں کی اقتصادی شراکت کی مخالفت کی تھی اس چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کاخیال ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق صہیونی آبادی والے علاقے مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر آباد کئے گئے ہيں اور اس سرزمین کو، اسرائیل کی سرزمین کی حیثیت سے سرکاری طور پر تسلیم نہيں کیاگيا ہے۔ واضح رہے کہ صہیونی حکومت، ایسی حالت میں غرب اردن کے علاقوں خاص طور پر قدس کے مقبوضہ علاقوں ميں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے رہے ہيں اور ان کالونیوں کی مصنوعات کابا‏ئیکاٹ کرنے پر زور دے رہی ہیں ۔ ادھر صہیونی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں اقتصادی جمود میں اضافے کی خبر دی ہے ۔ قدس نیوز ایجنسی قدسنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے مرکزی بینک نے آج اعلان کیا کہ اس اقتصادی جمود کے جاری رہنے سے اسرائیل کے بینکنگ سسٹم کو سات سو پچاس ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑیگا ۔ اس وقت صہیونی حکومت کوشدید مالی اور اقتصادی بحران کا سامنا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲ق