ابنا: عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے تلعفر شہر میں تمام مساجد اور امامبارگاہوں کو شہید کردیا ہے۔ سلفی وہابی دہشت گردوں نے اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور رعب جاہلیت کے احکام کو اسلام کے نام پر جاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک عراقی سکویرٹی اہلکار کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں نے تلعفر میں تمام مساجد اور امامبارگاہوں کو شہید کردیا ہے سلفی وہابیوں نے 14 سنی علماء کو بھی قتل کردیا ہے اور سنی علماء کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مساجد پر داعش دہشت گرد تنظیم کے پرچم کو نصب کریں لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے ان 14 سنی علماء کے سر قلم کردیئے ہیں۔ دہشت گردوں نے اپنے جرائم پیشہ دہشت گرد ابوبکر بغدادی کو مسلمانوں کو خلیفہ مقرر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے عراق اور شام کا نام حذف کرکے اسلامی خلافت کا نیا نام رکھا ہے اب سعودی عرب کے بادشاہ کو بھی اپنی بادشاہت متزلزل نظر آرہی ہے کیونکہ اب داعش دہشت گرد تنظيم کے سربراہ ابوبکر بغدادی مسلمانوں کے خلیفہ بن گئے ہیں جن کی سعودی عرب بھر پور حمایت کرتا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی دہشت گردوں کو ملنے والے امریکی اور سعودی ہتھیار عراق میں داعش دہشت گردوں تک پہنچ رہے ہیں ۔ عراق کے نائب وزير اعظم نے شام کے دہشت گردوں کے حامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ شام کے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم نہ کریں کیونکہ یہ ہتھیار داعش دہشت گردوں کو مل رہے ہیں۔
.......
/169