ابنا: سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے ہی پروردہ دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں نے سعودی عرب کا رخ کیا تو انھیں نابود کردیا جائےگا۔ سعودی فرمانروا شاہ عبدالله نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مملکت کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا ۔سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو مذہب کی آڑ میں مملکت اوراس کے شہریوں کونقصان پہنچانے اوراپنے خفیہ مفادات پورے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ملک عبد اللہ نے داعش دہشت گردوں کو جاہ نادان اور متعصب قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر انھوں نے سعودی عرب کا رخ کیا تو انھیں ختم کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب شام اور رعاق میں آشکارا طورپر سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور انھیں تنخواہ بھی دے رہا ہے تاکہ وہ عراق اور شام میں مشغول رہیں اور سعودی عرب کا رخ نہ کریں لیکن اب داعش دہشت گردوں نے سعودی عرب اور اردن کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردیا ہے۔
.......
/169