ابنا: جیمز یاتراس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو پانچ سو ملین ڈالر کی مالی امداد سے پتہ چلتا ہےکہ امریکہ اپنے مفادات کے لئے دہشتگردوں کی مدد کرنے سے نہیں چوکتا۔ یاتراس نے کہا کہ امریکہ یہ دعوے کررہا ہے کہ وہ شام میں سرگرم عمل اعتدال پسند دہشتگردوں کو پانچ سو ملین ڈالر کی مدد دے گا لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ شام میں ہتھیاروں کے نقل و حمل پر کسی طرح کی نگرانی نہیں ہے اور امریکی ہتھیار بڑی آسانی سے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ اس امریکی مبصر نے کہا کہ امریکہ کی دوغلی پالیسیاں اس بات سے بھی ظاہر ہوجاتی ہیں کہ امریکہ نے خونخوار تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں کوئي موقف نہیں اپنایا ہے اور نہ ہی اس کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے داعش کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169