ابنا: رپورٹ کے مطابق، انہوں نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس، عراق کی اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط کرنے اور اسے اپنی ارضی سالمیت کی حفاظت کرنے کے لئے فوجی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری ہوئی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جان کیری نے تاکید کی ہے کہ شامی حکومت کے مخالفین کو دی جانے والی مالی مدد میں مہلک ہتھیار شامل نہیں ہوں گے تاہم میں اس پر بھی راضی نہیں ہوں۔
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے بی بی سی عربی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا، عراق کو ایف-16 جنگی جہاز فروخت کرنے میں تاخیر کر رہا ہے اور آئندہ کچھ دنوں کے دوران روس کے سوخوئی جنگی جہاز فوجی مہم میں شامل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس اور بیلاروس سے جنگی طیارے خرید رہا ہے، جن کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نقشہ بدل جائے گا۔
مالکی نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اپنی افواج کو فضائی حفاظتی ڈھال فراہم کرتے اور اگر ہماری فضائیہ مضبوط ہوتی تو جو کچھ ہوا ہے ویسا کچھ نہیں ہوتا۔
.....
/169