ابنا:عراق کے صوبہ الانبار میں موجود دہشتگرد گروہ داعش کے دستے جو کہ پہلے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کررہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق داعش کے تکفیری دہشتگرد اب عراق سے سعودی عرب کی طرف سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور شہر عر عر پر قابض ہوچکے ہیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے ان دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ملکوں سے بارہا کہا تھا کہ دہشتگردی کی آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گي اور یہ بات آج سچ ثابت ہوتے دکھائي دے رہی ہے۔ واضح رہے شام اور عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے جو شام میں بشار اسد کی حکومت نیز عراق میں عوامی کے منتخب وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کو کمزور کرکے گرانا چاہتے ہيں اور ان دونوں ملکوں میں اپنی پٹھو حکومتیں لاکر صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کا ھدف رکھتے ہیں۔
.......
/169