26 جون 2014 - 11:29
ایران، عراق کی تقسیم کامخالف

ایران کی مجلس خبرگان یعنی فقہاء کی کونسل کے نائب سربراہ آیۃ اللہ العظمی سید ہاشمی شاہرودی نے کہا ہے کہ عراق میں دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کا مقصد، اس ملک کی حکومت کو ناتواں ظاہر کرنا ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس خبرگان یعنی فقہاء کی کونسل کے نائب سربراہ آیۃ اللہ العظمی سید ہاشمی شاہرودی نے کہا ہے کہ عراق میں دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کا مقصد، اس ملک کی حکومت کو ناتواں ظاہر کرنا ہے۔ انھوں نے عراق کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شیعوں کی کامیابی کے بعد بعض عرب ممالک اور امریکہ نیز اسرائیل، رخنہ اندازی کی کوشش کررہے تھے تاکہ عراق میں شیعوں کی کوئی عوامی حکومت، تشکیل نہ پاسکے اور اسی لئے ان ممالک نے داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ کو مسلط بھی کیا اور اس کی حمایت کی۔ فقہاء کی کونسل کے نائب سربراہ آیۃ اللہ العظمی سید ہاشمی شاہرودی نے عراق کی صورت حال کے بارے میں اس ملک کے مراجع تقلید کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق کے مراجع تقلید نے ملک کی خطرناک صورت حال کو مکمل طور پر درک کرتے ہوئے عراق میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ، کہ جس نے سعودی عرب اور قطر نیز بعض مغربی ملکوں اور اسی طرح امریکہ و اسرائیل کی حمایت سے شام میں عوام کا بہیمانہ قتل عام تھا عراق میں بھی بے گناہوں کو تہ تیغ کر رہا ہے۔البتہ عراقی عوامی فورسیز اور فوجیوں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں اس دہشتگرد گروہ کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

.......

/169